لاہور(آئی این پی)وزیراعلی چوہدری پرویزالہی نے ڈی جی اوقاف، خطبا اورموذن کے گریڈ کی اپ گریڈیشن جبکہ اوقاف ملازمین کے لیے 15سے 25فیصد اسپیشل الائونس کا بھی اعلان کر دیا، اتوار کو سیرت اکیڈمی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ڈی جی اوقاف کو 20سے 21گریڈ پرموشن دیں گے، صوبائی خطیب کو 18سے 19گریڈ دیا جائے گا، زونل خطیب کو 17 سے 18 اور ضلعی خطیب کو 16 سے 17گریڈ ملے گا،
چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ سینئر خطیب کو 12سے 16، خطیب امام کو 9 سے 14 گریڈ ملے گا، نائب خطیب و مدرس کو چھٹے اور7ویں گریڈ سے 12واں گریڈ ملے گا جبک مزن کو 4 سے 7گریڈ ملے گا،انہوں نے کہا کہ اوقاف ملازمین کے لیے 30کروڑ روپے مختص کر دیے جس میں ہر سال 5کروڑ کا اضافہ کریں گے۔ اوقاف کی زمینوں پر قبضے کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل اختیار کر رہے ہیں،وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سیرت اکیڈمی میں ایم فل ریسرچ پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے اور خلفائے راشدین کے ادوار پر ریسرچ کرکے قابل عمل ماڈل وضع کیا جائے گا، دین کا کام سیرت اکیڈمی سے ہوگا اور ساری روشنی یہاں سے پھیلے گی،انہوں نے کہا کہ تفرقہ بازی سے نہ ملک کو فائدہ، نہ قوم کو اور نہ ہی نئی نسل کو کوئی فائدہ ہوگا، نئی نسل کی ذہن سازی کے لیے بچوں کے لیے ناظرہ اور بارہویں جماعت تک ترجمہ قرآن لازمی قرار دیا گیا ہے کیونکہ دین کے حوالے سے نئی نسل کے ذہن کو پختہ کرنا چاہتے ہیں،چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ختم نبوت اور دین کی بات کی، سیرت اکیڈمی روشنی کا مینار ہے لیکن شہباز شریف نے بند کر کے تالے لگا دیے، شہباز شریف نے آئی ٹی سمیت ہمارے ہر اچھے کام کو بند کر دیا،انکا کہنا تھا کہ سیرت اکیڈمی میں بیرون ملک سے جید اسکالرز اور علما کو بلائیں گے، جامع الازہر سے بھی اسکالرز کو بلائیں گے جبکہ طلبہ کے لیے 100کمروں کا ہوسٹل بھی بنایا جائے گا،گندم سے متعلق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ گندم کی امپورٹ کی اجازت نہ دینا دراصل پنجاب سے دشمنی ہے، وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ پنجاب کو بھوکا مارکر ملک چلا لیں گے تو ایسا نہیں ہوگا، بدلہ لینا ہے تو سیاسی طور پر آ، بندے پورے کروں،انہوں نے کہا کہ پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت نہ دینا زیادتی ہے جس پر سپریم کورٹ جائیں گے، سندھ کو 2لاکھ میٹرک ٹن گندم دے دی لیکن پنجاب نے کیا قصور کیا، آٹے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹر کے لیے گندم کی امپورٹ کھول دیں تو آٹے کی قیمت نیچے آجائے گی،وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو حکومت پنجاب ساڑھے تین ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے، کاشتکاروں کو مزید سبسڈی دینا چاہتے ہیں لیکن جب پیسے ملیں گے تو دیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں