ملتان ( آئی این پی ) سابق وزیر اعظم ورہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی کی جیت نواز شریف اور مرحومہ بے نظیر کے مابین ہونے ولے میثاق جمہوریت کی جیت ہے، عمران خان فتنہ کے خلاف ہم ایک ہیں اور قوم کو اس سے بچائیں گے۔اتوار کو سابق وزیر اعظم ورہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی این اے 157 سے جیت کے بعد میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی پوری قیادت کو جیت کی مبارک باد پیش کرتا ہوں سب نے مل کر مقابلہ کیا ہے ۔
آج نواز شریف اور مرحومہ بے نظیر کے مابین ہونے ولے میثاق جمہوریت کی بھی جیت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مستقبل میں اتحاد کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن ایک بات واضح ہے کہ عمران خان فتنہ کے خلاف ہم ایک ہیں اور قوم کو اس سے بچائیں گے ۔ عمران خان اگر ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جانے کے لئے دھرنا دینا چاہتے ہیں تو ضروردیں ہم نے نہیں روکا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کہا کہ ہم نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے بہت کام کیا ہے اور آئندہ بھی کریں ، جبکہ علی موسی گیلانی جیت بھی ملک میں جمہوریت کی جیت ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 157 کے تمام 264پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسی گیلانی79743 ووٹ لیکر جیت گئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی 59993 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے نشست20 ہزار کی ووٹوں کی واضح برتری سے اپنے نام کی ہے۔یاد رہے کہ علی موسی گیلانی اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق وفاقی حکومت میں بھی 2012 کے دوران ضمنی الیکشن میں فتح حاصل کی تھی۔ 2018 کے الیکشن میں مذکورہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف نے جیتی تھی، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کو شکست دی تھی۔بعد ازاں پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے زین قریشی نے مذکورہ سیٹ چھوڑ کر صوبائی سیٹ پر الیکشن لڑا تھا جس پر انہوں نے ن لیگ کے امیدوار کو زیر کیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں