سابق وزیر اعظم کے بیٹے نے سابق وزیر خارجہ کی بیٹی کو کتنے ووٹوں سے شکست دی؟

ملتان(آئی این پی)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی کو این اے 257کی نشست پر ہرا دیا،قومی اسمبلی کے حلقے این اے 157 ملتان کے ضمنی انتخاب میں تمام 264 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا،

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسی گیلانی 79743 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 59993ووٹ حاصل کیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close