ضمنی انتخاب کے نتائج، اے این پی عدالت جائے گی

پشاور(آئی این پی)پشاور میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 31میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار غلام احمد بلور نے حلقے میں ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا،غلام احمد بلور نے اپنے بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم نہیں کرتا، صوبائی حکومت نے انتخابات میں مداخلت کر کے نتائج تبدیل کیے،

انہوں نے کہا کہ تمام انتخابی عملہ صوبائی حکومت کے زیرِ اثر تھا، انتخابی نتائج کے خلاف عدالت سے رجوع کے لیے مشاورت کروں گا، ضمنی انتخابات میں عمران خان کی مقبولیت میں بھی کمی آئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close