فیصلہ دیوار پر لکھا جا چکا ہے، اسد عمر کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (آئی این پی)سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ خوش قسمتی ہے کہ قوم کے پاس عمران خان جیسا لیڈر اور تحریک انصاف جیسی سیاسی جماعت ہے عوام کے غم و غصہ کو مثبت راستہ دینے کے لئے عمران خان جیسا لیڈر موجود ہے جو آج بھی قوم کو درس دے رہا ہے کہ ہم نے جو کچھ بھی کرنا ہے وہ ایک جمہوری راستے سے کرنا ہے ۔

مطالبہ یہ رکھا ہوا ہے کہ عمران خان تحریک انصاف کی بات نہ مانی جائے بلکہ پاکستان کی عوام کو فیصلہ کرنے دیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں ۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ عوام کا فیصلہ ایک پر امن طریقے سے ہو تو پر انہیں جمہوریت کا راستہ اختیار کرنے دیں اور الیکشن کا موقع دیں اور دیکھیں کہ وہ کس کو پاکستان کی ذمہ داری دینا چاہتے ہیں ۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب نے عوام کا غم و غصہ دیکھ لیا ہے کہ کس طرح عوام نے نکل کر عمران خان کو ووٹ ڈالا ہے اور جو کچھ چھ ماہ سے ملک میں ہو رہا تھا اس کو رد کیا ہے ۔ پہلے تو ضمیر خریدے جاتے تھے اور میرٹ وہوٹل میں عوام کا پیسہ چل رہا تھا بیرونی دھمکیاں آتی ہیں سازش ہوتی ہے جب عوام اپنی آئینی حقوق کے لئے نکلتے ہیں تو بدترین ریاستی دہشتگردی اور غنڈہ گردی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ آدھی رات کو گھروں میں پھلانگ کر عورتوں کو ہراساں کیا جاتا ہے ۔ اسد عمر نے کہا کہ حکومت کیوں قوم کو کسی غیر جمہوری عمل کی طرف دھکیل رہی ہے کیا ابھی تک نظر نہیں آیا کہ قوم کدھر کھڑی ہے فیصلہ تو دیوار پر لکھا جا چکا ہے پاکستان کا فیصلہ کرنے والوں کے پاس دو راستے ہیں ایک پر امن جمہوری اور مثبت تبدیلی کا راستہ ہے، آج عالمی مارکیٹ میں کہہ رہی ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے کیا کسی نے سوچا ہے کہ عوام کا کیا حال ہوگیا ہے بدترین مہنگائی ، گیس ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے ۔ اگر ان حالات کو کوئی سیاسی بحران کو حل کرنے میں تیار نہ ہو اور کہے کہ زور اور طاقت سے عوام کو روکیں گے تو یہ ملک کے ساتھ بہت خطرناک ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ قوم سازش کے تحت آنے والی حکومت کو تسلیم نہیں کرتی ہے اور عمران خان اعتماد کا اظہار کیا ہے آج عوام کے اندر انقلابی تبدیلی آئی ہوئی ہے ۔ عوام نے بہادری سے مقابلہ کرکے دنیا کو پیغام دے دیا ہے ۔ مستقبل میں بھی جیت عوامی رائے کی ہی ہو گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں