کراچی(آئی این پی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے237کراچی سے پیپلز پارٹی کے جیتنے والے میدوار عبدالحکیم بلوچ نے کہا ہے کہ این اے 237ملیر نے 2018 کا بدلہ لیا،کراچی کے لوگوں نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے،ملیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالحکیم بلوچ کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ پڑھے لکھے لوگ ہیں،
کراچی کے عوام نے عمران خان کے بیان کو ردکردیا، این 239میں بھی عمران خان کو کم ووٹ ملے اور ٹرن آئوٹ کم رہا، عمران خان کو اپنا بیانیہ تبدیل کرنا چاہیے،عبدالحکیم بلوچ نے کہاکہ کراچی میری پیدائش ہے، میں حلقے کے لیے کام کروں گا، میری اولین خواہش ہوگی کہ گرین بیلٹ کو بچائیں، اعتماد کرنے پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں، قدیمی گوٹھوں کو لیز دلوانا اولین ترجیح ہے، قبرستانوں کے لیے کراچی میں زمین نہیں بچی، کوشش ہوگی نئے قبرستانوں کے لیے زمین مختص کرائوں،ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ایم پی اے شائد بھگدڑ میں گر کر زخمی ہوئے، تحریک انصاف کے ایم پی اے کا تشددکا الزام سفید جھوٹ ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں