نشتر ہسپتال ملتان، لاشیں چھت پر رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ملتان(پی این آئی)نشتر اسپتال ملتان، لاشیں چھت پر رکھنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ لاشیں وصول کرنے اور چھت پر رکھنے والے اسپتال ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائےگی کیونکہ انہیں لاشیں کمرے میں رکھنی چاہیے تھیں۔

 

 

تفصیلات کے مطابق نشتر اسپتال ملتان کی چھت پر لاشوں کو رکھنے کے معاملے کی انکوائری مکمل ہوگئی، لاشیں وصول کرنے اور چھت پر رکھنے والے اسپتال ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔نشتر اسپتال میں لاشوں کو چھت پر رکھنے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس نشتر اسپتال میں ہوا جس میں کمیٹی نےانکوائری رپورٹ مکمل کرکے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ارسال کردی۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ لاشیں وصول کرنے اور چھت پر رکھنے والے اسپتال ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائےگی کیونکہ انہیں لاشیں کمرے میں رکھنی چاہیے تھیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس جس دن لاوارث لاش لائےگی اس کے 28 دن کے بعد لاش لے جانےکی ذمہ دار ہوگی، پولیس یونین کونسل کے سیکرٹری کے ساتھ مل کر لاش کی تدفین کرے گی، اسپتال انتظامیہ اور پولیس لاشوں کی تدفین کے لیے آپس میں رابطے میں رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close