ضمنی الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم بیان جاری

اسلام آباد(پی این آئی)ضمنی الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم بیان جاری۔۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے 11حلقوں میں الیکشن مجموعی طورپر پُرامن رہا۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے اور یہ الیکشن مجموعی طورپر پُرامن رہا۔

 

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پولنگ سے متعلق الیکشن کمیشن مرکزی کنٹرول روم کو15 شکایتیں موصول ہوئیں اور زیادہ ترشکایات کارکنوں کے تصادم اورمعمولی نوعیت کے جھگڑوں سے متعلق تھیں۔ترجمان کا کہنا تھاکہ موصول ہونے والی تمام شکایات کو فوری طور پر حل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں