پی ٹی آئی نے دو نشستیں ہار کر وزیراعظم شہبازشریف کو تقویت دی، حامد میر کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی دو نشستیں ہار کر شہباز شریف کو تقویت دی ہے۔ٹوئٹر پر اینکر پرسن اقرار الحسن کے ٹویٹ کے جواب میں حامد میر نے کہا “جی ہاں عمران خان تو آج قومی اسمبلی کے چھ حلقوں سے جیت گئے لیکن دوسری طرف قومی اسمبلی میں شہبازشریف کے دو ووٹ مزید بڑھ گئے تحریک انصاف نے اپنی دو نشستیں ہار کر شہباز شریف کو تقویت دی ہے۔

 

 

 

“تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کے چھ حلقوں پر کامیابی پر اقرار الحسن نے کہا تھا “آج کے ضمنی انتخابات نے بے شک عمران خان صاحب کی مقبولیت پر ایک بار پھر مہر ثبت کر دی ہے لیکن سیاسی اعتبار سے پی ٹی آئی کو اس کا بہت زیادہ فائدہ ہوتا دکھائی نہیں دیتا ہر ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی ایک ایک دو دو سیٹیں کم ہوتی جائیں گی اور جنرل الیکشن مزید دور۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں