حلقہ این اے 22مردان ضمنی الیکشن، عمران خان نے جے یو آئی امیدوار کو شکست دیدی

مردان(پی این آئی)خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کامیاب قرار پائے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک اور قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

 

 

 

این اے 31 پشاور اور این اے 239 کراچی کے بعد عمران خان نے این اے 22 مردان کا بھی میدان مار لیا ہے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 22 مردان کے تمام 327 پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ موصول ہو گیا ہے جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 76ہزار 681 ووٹ لے کر پہلےنمبر پر رہے ہیں۔جے یوآئی کے مولانا محمد قاسم 68 ہزار 181 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close