ضمنی الیکشن، حلقہ این اے 24چارسدہ میں بھی کپتان کامیاب قرار، غیر حتمی غیر سرکاری مکمل نتیجہ آگیا

چارسدہ (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میدان مار لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 24 کے تمام 384 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق عمران خان نے 78 ہزار 589 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

 

 

 

ان کے مد مقابل عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ایمل ولی خان 68 ہزار 356 ووٹ لے سکے۔ عمران خان کا اس حلقے میں جیت کا مارجن 10 ہزار 233 ووٹ رہا۔ خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں اس نشست سے پی ٹی آئی کے فضل محمد خان نے 83 ہزار 495 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ اے این پی کے اسفند یار ولی خان 59 ہزار 483 ووٹ لے کر شکست کھا گئے تھے۔ یہ نشست سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے فضل محمد خان کا استعفیٰ قبول کرنے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close