لاہور(پی این آئی) آئندہ چند روز میں عام انتخابات کا اعلان ہونے کا دعویٰ کر دیا گیا۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں عام انتخابات کا اعلان ہوجائے گا۔
ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے دوران شہباز گل نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ آج کے نتائج کے بعد ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’قوم تیار ہو جائے، انشاللہ اگلے چند دن میں جنرل الیکشنز کا اعلان ہونے جا رہا ہے‘۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں