ضمنی الیکشن کا پہلا غیر حتمی غیر سرکاری مکمل نتیجہ، پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو شکست دیدی

ملتان(پی این آئی)ضمنی الیکشن کا پہلا غیر حتمی غیر سرکاری مکمل نتیجہ آگیا، این اے 157ملتان میں پیپلزپارٹی نےنشست جیت لی ۔پیپلزپارٹی کےامیدوارسید علی موسیٰ گیلانی نے 79743ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کر لی جبکہ پی ٹی آئی کی امیدوارمہربانو قریشی 59993ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہیں۔

 

 

 

خیال رہے کہ یہ نشست مہر بانو قریشی کے بھائی زین قریشی کے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ 2018 ءکے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار زین قریشی 77 ہزار 371 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے جبکہ ان کے مد مقابل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سید علی موسیٰ گیلانی 70 ہزار 830 ووٹ لے سکے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں