حلقہ این اے237ملیر ضمنی الیکشن، جعلی ووٹ ڈالے جانے کا انکشاف، عمران خان پیچھے رہ گئے

کراچی(پی این آئی)این اے 237 کراچی میں ضمنی انتخاب کے دوران ملیر آسو گوٹھ کے علاقے میں جعلی ووٹ ڈالے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔پریزائیڈنگ افسر مظہربھٹی کا کہنا ہےکہ لنچ ٹائم کے دوران چند افراد کمرے میں آئے، ان افراد نے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگائے، جب شور کی آواز آئی تو کمرے میں پولیس کو بلایا، تمام افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 

 

 

پریزائیڈنگ افسر کے مطابق بلٹ پیپرز کو دیکھ کر پتا چلا کہ 12 سے 15 جعلی ووٹ ڈالےگئے، ملزمان نے تیر پر ٹھپہ لگایا تھا۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کو ہدایات دی ہیں کہ واقعےکی تفصیل دی جائے، جعلی ووٹوں کو گنتی سے خارج کیا جائے، بیلٹ پیپرکی پشت پر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسرکا دستخط یا اسٹیمپ نہ ہو وہ نہ گنا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں