پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات، کون آگے ہے؟ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری

لاہور(پی این آئی)پنجاب اسمبلی کی تین کی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات ہوئے جن میں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر شامل ہیں۔پی پی 139 شیخوپورہ 5 کے 153 میں سے 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد ابوبکر 970 ووٹ لے کر پہلے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار احمد بھنگو 676 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

 

 

اسی طرح پی پی 209 خانیوال 7 کے 176 میں سے 31 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد فیصل خان نیازی 10673 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ن لیگ کے چوہدری ضیاء الرحمان نے 8640 ووٹ حاصل کیے۔پی پی 241 بہاولنگر 5 کے 168 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن کے امان اللہ ستار 3360 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے ملک محمد مظفر خان 2808 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close