این اے 293ضمنی الیکشن، عمران خان کورنگی کراچی میں بھی لیڈ پر

کراچی (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 293 کورنگی کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 330 میں سے 6 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 549 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سید نیر رضا 149 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

 

 

خیال رہے کہ سنہ 2018 کےعام انتخابات میں اس حلقے سے تحریک انصاف کے محمد اکرم چیمہ 69 ہزار 147 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ ایم کیو ایم کے امیدوار سہیل منصور خواجہ 68 ہزار 811 ووٹ لے کر ناکام ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close