حلقہ این اے24میں عمران خان نے بازی مار لی، 66پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج آگئے، کتنی لیڈ حاصل ہوگئی؟

چارسدہ (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک یہاں سے 66پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوچکا ہے جن کےمطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان12064ووٹ لے کر پہلے جب کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار ایمل ولی خان 10372ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں اس نشست سے پی ٹی آئی کے فضل محمد خان نے 83 ہزار 495 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ اے این پی کے اسفند یار ولی خان 59 ہزار 483 ووٹ لے کر شکست کھا گئے تھے۔ یہ نشست سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے فضل محمد خان کا استعفیٰ قبول کرنے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close