پشاور (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 پشاور میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے. اب تک آٹھ پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہو چکے ہیں جن میں عمران خان کو برتری حاصل ہے۔
70 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان12203 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے غلام احمد بلور 6430ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے شوکت علی نے اس حلقے سے 87 ہزار 895 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی جب کہ غلام احمد بلور 42 ہزار 476 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں