مردان (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے 13 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 2450 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ اتحادی جماعتوں کے حمایت یافتہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا قاسم 2416 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
سنہ 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے علی محمد خان اس نشست سے کامیاب ہوئے تھے۔ انہوں نے 58 ہزار 577 ووٹوں کے ساتھ کامیابی سمیٹی تھی جب کہ مولانا قاسم 56 ہزار 318 ووٹ لے کر ناکام رہے تھے۔ یہ نشست سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے علی محمد خان کا استعفیٰ منظور کیے جانے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں