اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر بلال غفار پر بکرا پیری روڈ پر حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بلال غفار پر حملہ کر کے زخمی کیا گیا، انھیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق عمران اسماعیل اور علی زیدی نے الزام لگایا ہے کہ
بلال غفار پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور حکیم بلوچ کے بیٹے ایم پی اے سلیم بلوچ نے تشدد کیا۔ علی زیدی نے کہا کہ بلال غفار پر حملے کی ایف آئی آردرج کرائیں گے۔رہنما پی ٹی آئی بلال غفار نے ملیر کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت انتخابات کے نتائج فکس کرنا چاہتی ہے۔انھوں نے کہا یہ ضمنی الیکشن حقیقی آزادی کی جدوجہد کا حصہ ہے
، پی پی حکومت الیکشن کو متنازع بنانے سے باز رہے، انھوں نے کہا ووٹرز اپنے ووٹ کی حفاظت کے لیے پولنگ اسٹیشنز کے باہر موجود رہیں۔بلال غفار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت الیکشن کا ماحول انتشار میں بدل کر دھاندلی آسان کرنا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن سندھ حکومت کی دھاندلی کا نوٹس لے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں