دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ، لاہور پولیس نے2 وفاقی وزراء کو 18 اکتوبر کو طلب کرلیا

لاہور(آئی این پی)گرین ٹائون پولیس نے وفاقی وزیراطلات و نشریات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کو 18 اکتوبر کے روز طلب کرلیا۔نوٹس کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی سہیل خان اور پروڈیوسر پی ٹی وی راشد بیگ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔چاروں افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ گرین ٹان میں مقدمہ درج ہے۔یاد رہے کہ مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف تھانہ گرین ٹان میں مقدمہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف غلط بیانی کرکے عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔

جامعہ مسجد عائشہ صدیقہ باگڑیاں کے امام وخطیب ارشاد الرحمان کی مدعیت میں درج مقدمے میں اے ٹی اے کے دفعات شامل ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت کسی بھی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close