اسلام آباد(آئی این پی )امریکی صدرجوزف بائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پراسلام آباد میں کیوبا کے سفیر نے بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر بتائیں کہ 1798 سے آج تک کس ملک نے 469 مرتبہ فوجی مداخلتیں کی ہیں؟ ۔ ہفتہ کوٹوئٹر پر ایک بیان میں کیوبن سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ہے، 1798 سے آج تک کس ملک نے 469 مرتبہ فوجی مداخلتیں کی ہیں؟۔
کیوبن سفیر کا کہنا تھا کہ کس ملک نے شہریوں پرایٹم بم استعمال کیے؟ اور دوسروں پر غیر انسانی پابندیاں کون لگا رہا ہے؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں