31 اکتوبر تک کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا واشنگٹن سے ویڈیو بیان

اسلام آباد /واشنگٹن(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے 31 اکتوبر تک تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ۔وزیرخزانہ اسحق ڈار نے واشنگٹن سے ویڈیو بیان میں کہا کہ وزرات خزانہ میں اوگرا کی سمری مل چکی ہے اور میرے ساتھ یہاں واشنگٹن میں پہنچائی گئی ہے اور میں نے دیکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سمری میں پیٹرول مین معمولی کمی جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے چاروں مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے اور 31 اکتوبر 2022 تک یہی قیمتیں جاری و ساری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نہ اضافہ کیا جائے اور نہ ہی معمولی کمی ہوگی، رات 12 بجے سے قیمتوں میں تبدیلی ہونا تھی لیکن اب 31 اکتوبر تک کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close