ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ، عمران خان کو بڑی حمایت مل گئی

پشاور (پی این آئی) صافی قبیلے نے ضمنی الیکشن میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا اور کہا عمران خان جیسا بہادر لیڈر ہی ہماری نمائندگی کا حقدار ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور صافی قوم اتحاد کے مابین جرگہ کامیاب ہوگیا۔پی ٹی آئی کے جرگہ کی قیادت صوبائی وزیرکامران بنگش نےکی جبکہ صافی قوم اتحاد کی مرکزی شوریٰ کی قیادت شرف الدین صافی کررہے تھے۔

 

 

صافی قبیلے نے ضمنی الیکشن میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر شرف الدین صافی نے کہا کہ عمران خان پورےپاکستان میں امن لےکرآئے، عمران خان نےاقوام متحدہ سمیت ہرفورم پرعالم اسلام کامقدمہ لڑا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسابہادرلیڈرہی ہماری نمائندگی کاحقدارہے، صافی قبیلے کے افراد متفقہ طور پر عمران خان کو ووٹ دیں گے۔صوبائی وزیرکامران بنگش نے کہا کہ صافی قوم اتحادنےعمران خان کی حمایت کرکے پشاور کی سیاست کاپانسہ پلٹ دیا، سامراج کی تابعداری کےبت پاش پاش کردیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close