ضمنی انتخابات ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شہرام ترکئی اور عاطف خان پر جرمانہ

پشاور (آئی این پی )این اے 22 مردان ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو صوبائی وزرا پر جرمانہ عائد کر دیا۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شہرام ترکئی اور عاطف خان کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ جرمانہ 17 اکتوبر 2022 تک قومی خزانہ میں جمع کرکے چالان پیش کرایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں وزراکی جانب سیوکلاپیش ہوئے تاہم ان کی وضاحت غیر تسلی بخش تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان کے امیدوار عمران خان کیلئیمہم میں حصہ لینے پر لیا گیا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close