ضمنی انتخابات میں عمران خان کو تمام نشستوں پر کامیابی ملنے کا دعویٰ

لاہور(پی این آئی)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ عمران خان جیسا کوئی لیڈر مقبول نہیں ہوا ،عمران خان کل تمام نشستوں پر کامیاب ہوں گے ،اگر کل الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا تو مارچ میں شریک ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں وزیر کھیل تیمور مسعود کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں محمود الرشیدنے کہاکہ رانا ثنااللہ عمران خان کی مقبولیت سے پریشان ہیں۔

 

 

رانا ثنا اللہ بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دیتے ہیں،رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ عوام بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے نیچے دب گئے ہیں ،ٹیکسٹائل بند ہو رہی ہیں ،مزدور بے روزگار ہو گیا ،ان کاکہناتھا کہجن پر درجنوں مقدمات ہیں، منی لانڈرنگ ، کرپشن کے کیس ہیں وہ بری ہو رہے ہیں، فارن فنڈنگ کی آڑ میں لوگوں کو گرفتار کیا جارہاہے،اعظم سواتی پر تشدد کا حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close