عمران خان کیلئے اقتدار کے دروازے بند ہونے کا دعویٰ

کراچی(پی این آئی)پیپلزپارٹی کے رہنمامنظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کیلئے اقتدار کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں،عمران خان کو خیبرپختونخوا میں بھی حکومت نہیں ملے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کا صفایا ہوگا۔

 

 

جھاڑو بھی پھر سکتا ہے،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کی جو پوزیشن اب ہے وہ نومبر کے بعد ڈاو¿ن ہو جائے گی،منظور وسان نے کہاکہ آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close