امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موت کی خبر، وزارت خارجہ کا عافیہ صدیقی کی بہن سے رابطہ

کراچی، ہیوسٹن(پی این آئی) امریکی جیل میں پاکستانی شہری ڈاکٹرعافیہ صدیقی زندہ اور خیریت سے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کے حوالے سے وائرل ہونیوالی افواہوں کے بعد پاکستان کی وزارت خارجہ نے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے بھی رابطہ کیا تھا، انتقال کے حوالے سے پھیلائی جانیوالی افواہیں من گھڑت اور بے بنیاد نکلیں۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستان کے قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کی خیریت سے آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایت کے بعد پاکستانی قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی،امریکی فوجی پر قاتلانہ حملے کے جرم میں 86 سال کی سزا بھگتنے والی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی فیڈرل میڈیکل سینٹر، کارسویل، فورٹ ورتھ، ٹیکساس میں موجود ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ساڑھے چار سال سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے آج تک ٹیلیفونک رابطے کا سلسلہ منقطع ہے۔یادرہے کہ مختلف لوگوں نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے بھی رابطہ کیا تو انہوں نے بھی ایسی کسی افواہ کی تصدیق نہیں کی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close