اعتزاز احسن کے گھر کا گھیرائو، کیا ہونیوالا ہے؟ خبر نے ہلچل مچا دی

لاہور (پی این آئی)مسلسل عمران خان کی حمایت کرنے اور پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر پیپلز پارٹی پنجاب نے سینئر قانون دان اور پارٹی کے بانی رہنما اعتزاز احسن کے گھر کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ہے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ یہ کارروائی اعتزاز احسن کی جانب سے عمران خان کی مسلسل حمایت اور پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات پر کی جا رہی ہے۔

 

 

 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کو فوری طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی سے نکالنے کی متفقہ قرار داد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوائی جا رہی ہے جبکہ اتوار کے روز اعتزاز احسن کے گھر کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے مسلسل پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر آصف علی زرداری کی ہدایت پر اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close