ممنوعہ فنڈنگ کیس، اکبر ایس بابر کی درخواست منظور کر لی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف درخواست میں اکبر ایس بابر کو فریق بنانے کی درخواست منظور کر لی گئی،پی ٹی آئی کی جانب سے اکبر ایس بابر کو فریق نہ بنانے کی استدعا مسترد کردی گئی۔

 

 

 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے اکبر ایس بابر کو فریق بنانے کی درخواست منظور کی ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ اکبر ایس بابر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تمام پروسیڈنگ کا حصہ رہے، اکبر ایس بابر کو اس مرحلے پر عدالتی کارروائی سے باہر رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close