ملتان (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔۔ شہر میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما طاہر حمید قریشی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملتان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما طاہر حمید قریشی جاں بحق ہوگئے، جن کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت پر پیش آیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں