اعتزاز احسن اپنے بیٹے کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں ٗ تہلکہ خیز دعوی

لاہور(پی این آئی)پیپلز پارٹی کی جانب سے سنیئر پارٹی رکن اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی تمام سیاسی جماعتوں میں بحث اور گفتگو کا مرکزی موضوع رہی ۔جنگ اخبار ک رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ایک عشائیہ تقریب میں جس میں تمام پارٹیوں کے اہم عہدیدارن بھی شریک تھے۔ اس میں بھی اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کے حوالے سے مختلف خیالات کا اظہار کیا گیا۔پارٹی کے ایک رکن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر دعویٰ کیا کہ دراصل اعتزاز احن اپنے صاحبزادے کو

تحریک انصاف کا ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں یہ بات پیپلز پارٹی کے حلقوں کو کافی عرصے سے معلوم تھی تاہم بیرسٹر اعتزاز احسن کی قابلیت اور سنیارٹی کے باعث ان کے خلاف کارروائی سے اب تک گریز کیا جا رہا تھا لیکن اب اعتزاز احسن کے بیانات پارٹی پالیسی اور ڈسپلن کے لئے ایک مسئلہ بن رہے ہیں اس لئے بالاآخر کارروائی کرنا پڑی .تحریک انصاف کے ایک رکن نے یہ بھی دعوی کیا کہ اعتزاز احسن اپنے بیٹے کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دلوانا چاہتے

ہیںتقریب میں وکلابرادری کے نمائندوں نے جو اعتزاز احسن کے قریب ہیں اور انہیں جانتے ہیں،نے کہا کہ دراصل اعتزاز احسن کے خیالات اور سوچ میں یکسوئی نہیں رہی وہ عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں ڈسپلن باقی نہیں رہتا اور وہ کچھ بھی خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close