ملتان (پی این آئی) ملتان پولیس کا کہنا ہے کہ نواحی علاقے بلی والا میں مبینہ طور پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے شکایت سیل ملتان کے چیئرمین شیخ طاہر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق شیخ طاہر اپنے ڈیرے پر بیٹھے ہوئے تھے کے 4 ملزمان مبینہ طور پر لوٹ مار کرنے لگے، مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے شیخ طاہر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ملتان پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ ڈکیتی کا ہے یا دشمنی کا شاخسانہ دونوں پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں،
تفتیش میں اصل حقائق منظر عام پر آئیں گے اور یہ راز کھل سکے گا کہ شیخ طاہر کے قاتلوں کا مقصد کیا تھا؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں