اعظم سواتی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا, بابر اعوان کہاں پہنچ گئے؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما اور وکیل بابر اعوان اپنی پارٹی کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر روسٹرم پر پہنچ گئے اور جج سے مخاطب ہو کر کہا کہ ابھی تک ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو پیش نہیں کیا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا۔ بابر اعوان نے کہا کہ مقدمے میں لگی دفعات سے متعلق عدالت کو آگاہ کروں گا۔ بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے جج کہا کہ سیکیورٹی بھی ابھی تک نہیں آئی شاید وہ ملزم کو ہسپتال لے کر گئے ہوں۔

جج نے مزید کہا کہ آپ میرے چیمبر میں بیٹھ جائیں یا کوئی ایسوسی ایٹ کمرہ عدالت میں چھوڑ جائیں، جب بھی ملزم کو پیش کیا گیا آپ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت میں پیش کیا جانا ہے، ان کو سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں