اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جیسا اقتدار ابھی ملا اگر ایسا ملا توحکومت قبول نہیں کروں گا۔کراچی میں فردوس شمیم نقوی کی رہائش گاہ پر عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی اور کہا کہ جب ہمیں اقتدار ملا تو اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ چلی لیکن آخری کے 3 سے 4 ماہ میں اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ نیب بھی میرے اختیار میں نہیں تھا، جیسا اقتدارابھی ملا اگرایسا ملا توحکومت قبول نہیں کروں گا۔عمران خان کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعت عوام کے پاس جاتی ہیں امریکا کے پاس نہیں، یہ چور اپنے کیس ختم کرانے آئے ہیں، یہ الیکشن نہیں ہورہا پاکستان کے مستقبل کو طے کررہا ہے۔اس سے قبل کراچی میں تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ سندھ میں ڈاکو راج کو ختم کیا جائے گا، سندھ کے وسائل چوری ہوکرملک سے باہر جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد جنرل الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کامیاب ہو گی، اس دفعہ وفاق اور سندھ میں ان کی حکومت ہو گی اور میئر کراچی بھی ان کی پارٹی سے ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں