پی ٹی آئی کو اب تک کا بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم سیاسی شخصیت مسلم لیگ (ن )میں شامل ہوگئی

مریدکی(پی این آئی) مریدکے سے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ارشد ورک نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلا ن کردیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ایم پی اے پیر اشرف رسول کے ہمراہ چوہدری ارشد ورک اور انکے بھتیجے چوہدری انعام اللہ ورک پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف پاکستان کی سیاسی کی ایک ایسی حقیقت ہے جسے قوم کبھی بھلا نہیں سکتی کیونکہ پاکستان میں عوام نے جتنی خوشحالی اور ترقی دیکھی آج تک دیکھنے کو نہیں ملی ۔

 

 

 

 

ایٹمی پاکستان کی بنیاد میاں نواز شریف نے رکھی سڑکوں کے جال بچھائے اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئی صنعتوں اور کاروبار کا پہیا چلایا گیا ۔اسٹاک ایکسچینج نے ریکارڈ توڑے عمران نیازی نے پاکستان کی سیاست معیشت اور خوشحالی کو تباہ کرکے رکھ دیا کوئی ادارہ اس سے محفوظ نہیں رہا ،اس نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے قوم ووٹ کی طاقت سے اس سے انتقام لے گی ۔انہوں نے کہا میاں نواز شریف اگلے ماہ پاکستان آرہے ہیں قوم ان کا تاریخی استقبال کرے گی اور نیازی انشااللہ دو ہزار تیئیس کے الیکشن میں کہیں نظر نہیں آئے گا ۔انہوں نے کہا ضمنی الیکشن میں عمران نیازی کے نفرت کے بیانئے کو دفن کردیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close