اعتزاز احسن کی ایک بار پھر مریم نواز اور نواز شریف پر شدید تنقید، آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے متعلق کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر

لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہےکہ 6 ماہ پہلے کوئی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ عمران خان زمین پر اور نواز شریف عرش پر ہوگا، پاکستان میں سوائے ماضی کے کوئی پیشگوئی نہیں ہو سکتی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کہتا ہوں پاکستان میں ماضی کے علاوہ کوئی پیشگوئی نہیں ہوسکتی۔

 

 

کوئی 6ماہ پہلے یہ کہہ سکتا تھا ساری بساط الٹ جائے گی؟ وہ انہی اپارٹمنٹس میں بیٹھے ہمیں منہ چڑھا رہے ہوں گے، بیٹی مریم نواز بھی اس کے پاس پہنچی ہوئی ہیں۔پی پی قیادت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں اگر کوئی سیاست شرافت سے کر رہا ہے تو وہ بلاول اور آصف زرداری ہیں، وہ تمیز اور شائستگی کے ساتھ بات کرتے ہیں، وزیر خارجہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے دنیا بھر میں پھرتے رہے۔ہمارے وزراء تو نکلے ہی نہیں ہیں۔نیب سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وکیل رہنما کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کو سیاسی انجینیرنگ کے لیے لایا گیا، نیب لونڈی اور انجینیرنگ کیلئے استعمال ہوتی ہے، پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے متعلق پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ، آپ لوگوں کے مال سے بھرے ہوئے کیٹینر کھڑے کر رہے ہیں، آپ دس دس کیٹینر کی دیوار کھڑی کردیں، مگر رانا صاحب ان کیٹنر کے باہر بھی کوئی اتھارٹی ہے۔

 

 

 

رانا ثناء اللہ کہتا ہے لانگ مارچ والے دن اس نے اسلام آباد کے اطراف میں حصار بنا لینا ہے، اگر وہ حصار فصیل اور ایک قید خانہ بن گئی تو دارالحکومت کا کیا ہوگا؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close