خوفناک دھماکہ، ہلاکتیں ہو گئیں، رات گئے تشویشناک خبر آگئی

مستونگ(پی این آئی) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آ کر تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

لیویز کے مطابق دھماکے میں دو گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول سے نشانہ بنایا گیا، دھماکا اس وقت ہوا جب قبائلی افراد میت کو دفنا نے کے بعد واپس آرہے تھے۔دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔دوسری طرف مشیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی۔مشیر داخلہ نے دہشت گردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کوبزدلانہ کارروائیوں سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہو سکتا، بلوچستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کی ہر سازش کا ڈٹ کے مقابلہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close