بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاور مانیکا کے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار پر سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کو سزا دیدی گئی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکاکےغیر قانونی احکامات ماننے سے انکار پر سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

سینئر صحافی اور اینکر نجم ولی خان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ خاور مانیکا کے احکامات نہ ماننے پر خاور مانیکا نے سیکرٹری فوڈ کی شکایت کی جس پر سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ اس سے قبل عثمان بزدار دور حکومت میں خاور مانیکا کو گارڈز سمیت روکنا پاکپتن پولیس کے سربراہ کو بھی مہنگا پڑگیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کا تبادلہ کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close