وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا پنجاب میں 5نئے اضلاع بنانے کا اعلان

لاہور (پی این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پنجاب میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں نئے اضلاع پر بریفنگ دی ، جس کے بعد تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو نئے اضلاع بنانے کی منظوری دیدی گئی.چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ 2005میں تونسہ اور 2018میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا۔

 

 

 

نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی، نئے انتظامی ضلع بننے سے تعلیم،صحت اوردیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا، نئے اضلاع بننے سے ترقی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے، نئے اضلاع کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامز ن کیا جائے گا۔ محسن لغاری کے مطالبے پر جام پور کو بھی ضلع بنانے پر کام شروع کر دیا گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close