عمران خان کے تمام نشستوں پر الیکشن لڑنے سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی ) تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے تمام نشستوں پر الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد حکومت کے ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے فیصلہ سازوں کی عقل کا اندازا لگائیں ، پہلے بڑا تیر مار کر استعفیٰ قبول کیے ۔ جب عمران خان نے تمام نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ دو دفعہ الیکشن ملتوی کروائے اور 48 گھنٹے قبل پھر اپنے ذیلی ادارے یعنی الیکشن کمیشن پر دباؤ کہ الیکشن نہ ہونے دو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close