عدالت نے پولیس کو جاوید لطیف کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد (پی این آئی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے دہشتگردی کے مقدمات میں لیگی رہنما جاوید لطیف کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔جیو کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کی دہشتگردی کے 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی۔عدالت نے جاوید لطیف کے خلاف پشاور اور لاہور میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی اور پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو صوبوں سے مقدمات کی تفصیل منگوانے کا بھی حکم دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close