غیر ملکیوں پر فائرنگ کا بڑا ملزم گرفتار کر لیا گیا، تعلق کس تنظیم سے ہے؟

کراچی (پی این آئی) 28 ستمبر کو دانتوں کے کلینک پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث اہم ملزم کو سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جس نے کلینک میں داخل ہو کر فائرنگ کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ واردات انجام دینے کے بعد ملزم ملیر قائد آباد کے علاقے میں روپوش ہو گیا تھا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے واقعے میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دہشت گردی کا ٹاسک ایس آر اے کی کمانڈ کی جانب سے دیا گیا تھا۔ یہ بات اہم ہے کہ صدر میں واقع ڈینٹل کلینک میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close