مسئلہ حل، بجلی صارفین کو اچھی خبر سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی کی ترسیل کا نظام پورے ملک میں مکمل بحال کر دیا گیا ہے۔ایک بیان میں وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ آج صبح کراچی کے جنوب میں 5 سو کے-وی کی دو لائنوں میں آنے والےخلل کو دور کر دیا گیا ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق بجلی کے متبادل کارخانوں سے بجلی کی رسد بڑھائی جا رہی ہے جوکہ جمعےکی صبح تک معمول پر آجائےگی۔خیال رہےکہ آج صبح نیشنل گرڈ میں خرابی سےکراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close