عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے توہین آمیزبیانات پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ مختلف عدالتوں میں زیرسماعت درخواستیں ایک عدالت میں منتقل کردے، درخواست میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اگست اور ستمبر میں توہین عدالت کارروائی کے نوٹسز جاری کئے۔

 

 

عمران خان اور دیگر فریقین نے توہین عدالت نوٹسز کو مختلف ہائیکورٹس میں چیلنج کر رکھا ہے،الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کو توہین پر کارروائی کا اختیار حاصل ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ وقت کے ضیاع سے بچنے کیلئے تمام درخواستیں ایک ہی عدالت میں سنی جائیں ،عمران خان اور دیگر نے جو باتیں کیں کہیں ان کو جھٹلایا نہیں گیا،توہین الیکشن کمیشن کے اس کیس میں کسی شواہد کی ضرورت بھی نہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں