لاہور (پی این آئی) ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن کورٹ راولپنڈی نے رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے تاہم وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے گرفتاری کے وارنٹ برقرار ہیں اور انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ایف آئی آر نمبر 20/19 کی سماعت گزشتہ روز راولپنڈی اینٹی کرپشن کورٹ میں ہوئی جس میں عدالت نے کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ ترجمان نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی بلا تفریق عمل میں لائی جائے گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں