پی ٹی آئی نے پنجاب کی ایک اور تگڑی سیاسی وکٹ اڑا لی

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف میں اوکاڑہ پی پی 186 سے مہرعبدالستار نے شمولیت اختیار کرلی، پی ٹی آئی قیادت نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے، مہرعبدالستار نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ کے اعلان سے قبل اوکاڑہ پی پی 186 سے آزاد امیدوار مہرعبدالستار نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 

 

 

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری پنجاب حماد اظہر سے اوکاڑہ انجمن مزارعین پنجاب کے جنرل سیکرٹری وامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 186 اوکاڑہ مہر عبدالستار نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مہرعبدالستار نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ یاد رہے 2018ء کے جنرل الیکشن میں اوکاڑہ سے مہر عبد الستار نے الیکشن آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑا تھا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ملکر ان کے منشور کے مطابق پاکستان میں ایک نئی حکومت کا قیام ہوگا۔Ν

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close