عمران خان نے ضمنی الیکشن سے قبل ہی بڑا دعویٰ کر دیا

چارسدہ(پی این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناہے کہ انہوں نے ہر حلقے میں 10 سے 15 ہزار جعلی ووٹ ڈالنے ہیں ،ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے باوجود ان کو پھینٹا لگائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چارسدہ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ڈیزل کی قیمت بڑھ گئی، فضل الرحمان کی قیمت نیچے آگئی ہے،امریکی سازش کے تحت ملک پر بڑے مجرموں کو مسلط کیاگیا،ان کاکہناتھاکہ ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کرنا عبادت ہے،اربوں روپے کے کرپشن کیسز معاف کرانا ظلم ہے ،چھوٹا چورجیل میں اور بڑا چور اسمبلی میں ہے۔ان کا کہناتھا کہ ملک میں قانون نہیں رہا،شہباز شریف او ر حمزہ کو بری کیا گیا،مریم نواز کو بھی بری کردیا ،ہر روز عمران خان کو ضمانت کیلئے عدالت جانا پڑتا ہے،چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھا کہ ہماری حکومت میں55 روپے کلو ملنے والا آٹا آج 100 روپے سے اوپر ہے،حکمران پیٹرول 236 روپے پر لے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close