پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے خود سے منسوب غیر اخلاقی ویڈیوز کا ملبہ کس پر ڈال دیا؟ وضاحتی بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز کا ملبہ مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں پر ڈال دیا۔ تحریک انصاف کے شعبہ خواتین کی صدر کنول شوزب نے کہا ہے کہ یہ ویڈیوز جعلی ہیں اورمجھے بدنام کرنے کے لیے لیک کی جا رہی ہیں۔

ان ویڈیو کے لیک ہونے میں مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے دیگر لوگوں کا ہاتھ ہے۔کنول شوزب نے کہا کہ اس ویڈیو میں جس عورت کو دکھایا جا رہا ہے وہ سری لنکا کی ایک ماڈل ہے۔ اس طرح کے گھناؤنے ہتھکنڈے مجھے میری سیاسی سرگرمیوں سے نہیں روک سکیں گے۔ مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا سل قابل اعتراض مواد کی تشہیر کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماءنے کہا کہ مجھے گزشتہ ماہ دھمکیاں دی جاتی رہیں۔ مجھ سے ایک نامعلوم شخص نے واٹس ایپ پر رابطہ کیا اور یہ ویڈیوز لیک ہونے سے روکنے کے عوض 50ہزار ڈالر مانگے۔ اس شخص نے متحدہ عرب امارات کے فون نمبر سے رابطہ کیا تھا۔ یہ ایک پاکستانی شہری تھا۔ میں نے اس کے خلاف متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کر لیا ہے۔ میں نے ایف آئی اے میں بھی رپورٹ درج کرا دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close