اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف جو بھی لگے اس کا پرابلم نہیں، ہمیں لگانے والوں سے پرابلم ہے، اگر حکومت آج الیکشن کا اعلان کردے تو استعفے واپس ہوسکتے ہیں۔ حکومت پہلے انتخابات کا اعلان کرے پھر بیٹھ کر بات ہوگی، پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ بیٹھنے کے لیے 100 فیصد تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں لوگ الیکٹ ہو کر نہیں آکشن کے تحت آئے ہیں، عام طور پر آکشن کے تحت آنے والی حکومتوں کو یہ فیصلے نہیں کرنا چاہئیں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے بھی بات کی لیکن ان لوگوں کے سر میں بھوسا بھرا ہوا ہے، دیکھ لیں اسحاق ڈار کا نیویارک میں پاکستانیوں نے کس طرح استقبال کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے اسپیس دینا ہوگی، ابھی سروے آیا ہے کہ پورا پاکستان الیکشن چاہ رہا ہے، کیا لوگ اُن عدالتی فیصلوں کو صحیح سمجھتے ہیں جس کے تحت حال میں ہی لوگ بری ہوئے ہیں؟ یہ سب این آر او 2022 کے تحت رہا ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں